میں نوازشریف کے ساتھ مل کر ہارس ٹریڈنگ کرتا رہا ہوں اللہ میرے گناہ معاف کرے،شیخ رشید

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 17 جنوری 2018 19:23

میں نوازشریف کے ساتھ مل کر ہارس ٹریڈنگ کرتا رہا ہوں اللہ میرے گناہ معاف ..
راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 17جنوری2018ء ) : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے گزشتہ سیاسی کیر ئیر میں ہارس ٹریڈنگ کرنے کا اعتراف کر لیا ۔انکا کہنا تھا کہ میں نوازشریف کے ساتھ مل کر ہارس ٹریڈنگ کرتا رہا ہوں اللہ میرے گناہ معاف کرے۔تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کر رہے تھے ۔حالیہ سیاسی حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے شریف برادران کو شیدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انکا کہنا تھا 28 فروری سے پہلے پہلے استعفے آ جائیں گے ساری قوم کی خواہش ہے کہ چوروں سے جان چھوٹ جائے۔ چوروں کا ٹرائل ہونا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ یہ کاروباری لوگ ہیں ملک کے ادارے بیچنے جا رہے ہیں۔ جس طرح یہ ملک چل رہا ہے اس طرح پان کی دکان نہیں چلتی ان کو سزا ملنی ہے.انکا مزید کہنا تھا کہ میں نوازشریف کے ساتھ مل کر ہارس ٹریڈنگ کرتا رہا ہوں اللہ میرے گناہ معاف کرے۔ جو کچھ بھی ہونا ہے 60 دنوں میں ہو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :