متحدہ اپوزیشن کےاحتجاجی جلسے میں پولیس اہلکاردل کا دورہ پڑنے سےجاں بحق

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 17 جنوری 2018 19:23

متحدہ اپوزیشن کےاحتجاجی جلسے میں پولیس اہلکاردل کا دورہ پڑنے سےجاں ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 جنوری 2018ء) : متحدہ اپوزیشن کے مال روڈ جلسے میں دل کا دورہ پڑنے سے پولیس اہلکارجاں بحق ہوگیا، پولیس اہلکار مظہراقبال کوبیماری کے باوجودسکیورٹی پرتعینات کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عوامی تحریک کے پلیٹ فارم پرمتحدہ اپوزیشن کے احتجاجی جلسے میں پولیس اہلکار دل کادورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا۔ پولیس اہلکار مظراقبال کی عمر55 سال بتائی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکارمظہراقبال کوبیماری کے باوجود جلسے کی سکیورٹی پرتعینات کیا گیا۔ واضح رہے آج مال روڈ پرسانحہ ماڈل ٹاؤن کے خلاف متحدہ اپوزیشن کااحتجاجی جلسہ جاری ہے۔ جلسے کے پہلے سیشن سے آصف زرداری،پرویزالٰہی اور ڈاکٹرطاہرالقادری ودیگرجماعتوں کے قائدین نے خطاب کیا۔ جبکہ دوسرے سیشن کی صدارت عمران خان کریں گے۔عمران خان جلسہ گاہ میں پہنچ چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :