طاہر القادری نے اپنی تحریک کو جسٹس فار زینب تحریک قرار دے دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 17 جنوری 2018 19:14

طاہر القادری نے اپنی تحریک کو جسٹس فار زینب تحریک قرار دے دیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 17جنوری2018ء ): سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹرطاہر القادری نے اپنی تحریک کو جسٹس فار زینب تحریک قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں متحدہ اپوزیشن کی جانب سے ماڈل ٹاون کے شہداء کے لواحقین کو انصاف دلانے کے لیے احتجاج جاری ہے۔اس احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹرطاہر القادری نے حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ ہم آئین نہیں سلطنت شریفیہ توڑنا چاہتے ہیں۔ہم چاہتے ہیں کہ اس ملک میں عام شہری کے لیے بھی قانون اور انصاف کا وہی پیمانہ ہو جو شریفوں کے بچوں کے لیے ہے۔اس موقع پر انہوں نے اپنی تحریک کوتمام مظلومین کو انصاف دلانے کی تحریک قرار دے دیا ۔انکا کہنا تھا کہ یہ تحریک جسٹس فار زینب تحریک ہے، یہ جسٹس فار تنزیلہ تحریک ہے ۔انکا مزید کہنا تھا کہ یہ احتجاج ماڈل ٹاون کے متاثرین کے علاوہ اسلام آباد کے شہدا کو انصاف دلانے کے لیے ہے۔