ہم آئین اورجمہوریت کونہیں سلطنت شریفیہ کوتوڑنا چاہتے ہیں،ڈاکٹر طاہرالقادری

ن لیگ لمیٹڈکمپنی ہے،ملک کونئے دورکےمجیب الرحمن سےبچاناہے،شریف برادران فوج ،سپریم کورٹ کیخلاف جبکہ شیخ مجیب الرحمن کونظریاتی قائد اورمودی کواپنا یارمانتے ہیں، یہ تحریک جسٹس فارزینب،شہداء اسلام آباداورماڈل ٹاؤن کی تحریک ہے۔مال روڈپراحتجاجی جلسےسےخطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 17 جنوری 2018 19:11

ہم آئین اورجمہوریت کونہیں سلطنت شریفیہ کوتوڑنا چاہتے ہیں،ڈاکٹر طاہرالقادری
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 جنوری 2018ء) : عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری نے کہا ہے کہ ہم آئین اورجمہوریت کونہیں سلطنت شریفیہ کوتوڑنا چاہتے ہیں،ن لیگ لمیٹڈ کمپنی ہے،ملک کونئے دورکے مجیب الرحمن سے بچاناہے،شریف برادران فوج ،سپریم کورٹ کیخلاف جبکہ شیخ مجیب الرحمن کونظریاتی قائد اور مودی کواپنایارمانتے ہیں، یہ تحریک جسٹس فارزینب،شہداء اسلام آباداور ماڈل ٹاؤن کی تحریک ہے۔

انہوں نے مال روڈ پرمتحدہ اپوزیشن کے احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین اور کارکنان کاجلسے میں آنے پرشکرگزارہوں۔مال روڈ احتجاج کے پہلے سیشن کی صدارت آصف زرداری نے کی جبکہ دوسرے سیشن کی صدارت عمران خان کریں گے۔انہوں نے کہاکہ قوم اٹھے اور پہچانے ملک کوکس سے خطرہ ہے؟ ان درندوں سے ملک کوبچانے کیلئے ،قانون کی بالادستی کیلئے ،عدلیہ کی آزادی اور انصاف کوعام کرنے کیلئے دیکھواور اٹھوپہچانوں کہ دشمن کون ہے؟ جو سیدھی گولیاں چلاتاہے وہ تمہارا دشمن ہے۔

(جاری ہے)

جب آپ کی عزت لٹتی ہے تواس کاقانون حرکت میں نہیں آتاوہی تمہارادشمن ہے۔آج یہاں جمع ہونے کامقصد یہی ہے کہ اس کیخلاف اٹھ کھڑو۔انہوں نے کہاکہ ہم کوئی قدم آئین اور جمہوریت کیخلاف قدم نہیں اٹھاناچاہتے۔سلطنت شریفیہ نے آئین کوپامال کیا۔ہم جمہوریت کونہیں توڑنا چاہتے ۔ہم صرف سلطنت شریفیہ کوتوڑنا چاہتے ہیں۔انہوں نے خبردارکیاکہ ہم نے اگرآئین اور قانون کوتوڑناہوتاتوشریف برادران تم جاتی امراسے ایک قدم بھی باہرنہیں رکھ سکتے تھے۔

سربراہ عوامی تحریک نے کہاکہ میں نے دنیابھرمیں برداشت کاسبق عام کیاہے۔مسلم اور نان مسلم میری کتابوں کاحوالہ دیتے ہیں اور ان سے اپنے قانون بناتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ یہ تحریک جسٹس فارزینب، جسٹس فارشہدااسلام آباد، جسٹس فار سانحہ ماڈل ٹاؤن، جسٹس فارعوام کی تحریک ہے۔نئے دورکے مجیب الرحمن سے ملک کوبچاناہے۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف کو سپریم کورٹ کے لارجربنچ نے کک آؤٹ کردیاہے۔

دوسرے بھائی نے گولیاں چلوا کر14لوگوں کاقتل عام کیا۔پولیس ان کے کنٹرول میں ہے۔جاتی امراء پرپولیس تعینات ہے لیکن لوگوں کودرندوں کے رحم وکرم پرچھوڑدیاہے۔پنجاب پولیس ن لیگ کاعسکری ونگ بن چکی ہے۔انہوں نے کہاکہ میں نے دنیا میں سیاسی جماعت نہیں دیکھی جوکسی شخص کے نام پرہو۔اگرشریف برادران اقتدارمیں رہے توجمہوریت ،آئین کی بالادستی نہیں ہوگی،یہ رہے توغریبوں کے چولہوں میں آگ نہیں جلے گی۔طاہرالقادری نے کہا کہ فوج اور سپریم کورٹ کیخلاف بیان دیتے ہیں جبکہ شیخ مجیب الرحمن کوقائد مانتے ہیں اور مودی کواپنایارمانتے ہیں۔سلطنت شریفیہ نے ذوالفقاربھٹو، بے نظیربھٹو،عمران خان کی کردارکشی کی ہے۔یہ سیسیلین مافیاہیں جو30سال سے حکومت میں اپنے کاروبارپرہیں۔