Live Updates

سانحہ ماڈل ٹاؤن کا مقدمہ انسداد دہشت گردی کی فوجی عدالت میں چلایا جائے،عمر ڈار

شہدائے ماڈل ٹاؤن کے قصاص، حکمرانوں کے احتساب اور استحصالی نظام سے نجات تک چین سے نہیں بیٹھیں گے شہبا ز شریف اور رانا ثنا ء اللہ کا استعفیٰ ہر صورت لیا جا ئیگا، رہنماء تحریک انصاف

بدھ 17 جنوری 2018 19:25

ْسیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر ڈار نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کا کیس نیشنل ایکشن پلان کے تحت بننے والی انسداد دہشت گردی کی فوجی عدالت میں چلایا جائے۔ شہدائے ماڈل ٹاؤن کے قصاص، حکمرانوں کے احتساب اور استحصالی نظام سے نجات تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔شہبا ز شریف اور رانا ثنا ء اللہ کا استعفیٰ ہر صورت لیا جا ئیگا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور احتجا ج کیلئے روانگی سے قبل کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سابق ایم پی اے چوہدری محمد اخلاق،میاں عا بد جاوید،یونین کونسل کے چیئر مینز،کونسلرزامیدواران قومی و صوبا ئی اسمبلی سمیت ہزاروں کارکنا ن بھی موجو دتھے۔انہوں نے کہا کہ انصاف دینے والوں کی آنکھیں بند ہیںاور انصاف نہیں ملا۔ شہداء ماڈل ٹائون کی14 لاشیں انصاف کی منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرپٹ شریف حکومت پاکستان کی سالمیت کو شہید کر نے کی سازش کر رہی ہے۔ اب سیاست نہیں ریاست کا مسئلہ ہے۔ پاکستان کی 20 کروڑ عوام، ہزاروں شہداء اور مظلوموں کے حقوق کا مسئلہ ہے۔ قصاص تحریک کی ابتداء شہدائے ماڈل ٹاؤن سے ہوئی مگر اس کی کامیابی سے پاکستان کے ہر شہید و مظلوم کو انصاف ملے گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات