چوروں سے جان چھوٹنے والی ہے،28 فروری سے پہلے استعفٰے آ جائیں گے، شیخ رشید

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 17 جنوری 2018 19:00

چوروں سے جان چھوٹنے والی ہے،28 فروری سے پہلے استعفٰے آ جائیں گے، شیخ ..
راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 17جنوری2018ء ): عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عوام خوش ہو جائیں کہ چوروں سے جان چھوٹنے والی ہے،28 فروری سے پہلے استعفٰے آ جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں حالیہ سیاسی صورتحال پر تبصرہ کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ 28 فروری سے پہلے پہلے استعفے آ جائیں گے ساری قوم کی خواہش ہے کہ چوروں سے جان چھوٹ جائے۔ چوروں کا ٹرائل ہونا چاہئے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ یہ کاروباری لوگ ہیں ملک کے ادارے بیچنے جا رہے ہیں۔ جس طرح یہ ملک چل رہا ہے اس طرح پان کی دکان نہیں چلتی ان کو سزا ملنی ہے۔