مطالبات منظور نہ ہونے پر تحریک لبیک نے 27 جنوری سے جیل بھرو تحریک کا اعلان کر دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 17 جنوری 2018 18:50

مطالبات منظور نہ ہونے پر تحریک لبیک نے 27 جنوری سے جیل بھرو تحریک کا ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 17جنوری2018ء ): تحریک لبیک یا رسول اللہ نےمطالبات منظور نہ ہونے پر 27 جنوری سے جیل بھرو تحریک کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کےمطابق تحریک لبیک کے چیئرمین ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی کی سربراہی میں نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

اشرف آصف جلالی نے کہا کہ حلف نامہ ختم نبوت میں تبدیلی کے ذمہ داروں نے تین بار معاہدہ کرنے کے باوجود حکومت کا ان کو اب تک بے نقاب نہ کرنا عقیدہ ختم نبوت سے سنگین مذاق ہے، عقیدہ ختم نبوت پر کروڑوں لوگوں کو تشویش میں ڈال کر حکمران خود ہی اپنی قبر کھود رہے ہیں۔مزید یہ کہ تحریک لبیک یا رسول اللہ نےمطالبات منظور نہ ہونے پر 27 جنوری سے جیل بھرو تحریک کا اعلان کر دیا۔