نوازشریف نے مجیب الرحمن کی سوچ رکھ کروزیراعظم کا حلف لیا،آصف زرداری

جب چاہوں ان کوحکومت سے نکال سکتاہوں،میاں صاحب نے پاکستان توڑنے جبکہ ہم پاکستان کھپےکانعرہ لگایا،جلسہ سے ثابت ہوگیاسانحہ ماڈل ٹاؤن اور سانحہ قصور کاانصاف لے کررہیں گے۔شریک چیئرمین پیپلزپارٹی کامال روڈ جلسے سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 17 جنوری 2018 18:44

نوازشریف نے مجیب الرحمن کی سوچ رکھ کروزیراعظم کا حلف لیا،آصف زرداری
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 جنوری 2018ء) : پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدرمملکت آصف زرداری نے کہا ہے کہ نوازشریف نے مجیب الرحمن کی سوچ رکھ کروزیراعظم کاحلف لیا،جب چاہوں ان کوحکومت سے نکال سکتاہوں،میاں صاحب نے پاکستان توڑنے جبکہ ہم پاکستان کھپے کانعرہ لگایا، جلسہ سے ثابت ہوگیاسانحہ ماڈل ٹاؤن اور سانحہ قصور کاانصاف لے کررہیں گے۔

انہوں نے مال روڈ پرمتحدہ اپوزیشن کے احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہ کہتا کہ میں شیخ مجیب الرحمن بننا چاہتا ہوں۔آپ کے ساتھ ابھی ہوا کیاہے؟ ہواتوپیپلزپارٹی ، عوامی تحریک کے ورکروں کیس اتھ ہواہے۔مگر ہم نے کبھی نہیں کہاکہ پاکستان توڑنا چاہتے ہیں۔ہم نے ہمیشہ پاکستان کھپے کانعرہ لگایاہے۔انہوں نے کہاکہ ملک کوخطرہ صرف جاتی امراکے مجیب الرحمن سے ہے۔

(جاری ہے)

یہ ملک پرقرض کااتنابوجھ ڈال چکے ہیں۔یہ مودی کا یار ہے یہ چاہتے ہیں ہم جوچاہیں کریں۔لیکن ہم عوام کے ساتھ ملکر کرہرگزایسانہیں کرنے دیں گے۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے لوگوں کودواضرور دی تھی دوا دیناہمارا سائنٹیفک کام ہے۔یہ کہتے ہیں کہ عبدالقدوس نے 500ووٹ لیے لیکن جب اسپیکر بنارہے تھے تب یہ نہیں تھا۔انہوں نے کہاکہ ہم بلوچستان اور ایران کے ساتھ ملکرکام کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ پچھلے سالوں میں ہم نے میاں صاحب نے پھول جھاڑے لیکن ہم نے جواب نہیں دیا۔یہ ہمیں مجبورکررہے ہیں کہ ہم جمہوریت کاسفرپورانہ کریں۔صرف ان کونکالنے کیلئے کریں گے۔انہوں نے کہاکہ سیاستدان جانتے ہیں مجھے ان کونکالنے میں کوئی دیرنہیں لگے گی۔لیکن میں صرف پاکستان کاسوچتاہوں۔کیونکہ ہمارے بزرگوں نے یہاں کااناج کھایاہے۔ہماری نسلوں کے مستقبل کاپاکستان ہے۔

انہوں نے کہاکہ مجیب الرحمن کی سوچ رکھ کرجب آپ نے وزیراعظم کے حلف لیاتوکیا سوچ رکھا تھا؟ آپ آج بھی حلف کے پابند ہیں۔میں بھی صدرکے حلف کاپابند ہوں۔انہوں نے کہاکہ بی بی صاحبہ کودنیا بھر میں بلایا گیا۔بی بی نے جمہوریت پرلیکچربھی دیے ۔ہم نے ڈکٹیٹر کاہمیشہ مقابلہ کیا۔انہوں نے کہاکہ آج ہمارے گلے میں ایک بڑاناسور بھی ہے ۔ان کاصرف جاتی امراسے واسطہ ہے ان کوپاکستان سے کوئی واسطہ نہیں ہے۔انہوں نے کیاکہ اگرمیری دھرتی روتی ہے تومیرادل روتاہے۔آج کے جلسہ سے ثابت ہوگیاکہ ہم سانحہ ماڈل ٹاؤن اور سانحہ قصور کاانصاف لے کررہیں گے۔