مردان میں معصوم بچی کا زیادتی کے بعد سفاکانہ قتل ناقابل معافی جرم ہے،آصف علی زرداری

بدھ 17 جنوری 2018 19:01

مردان میں معصوم بچی کا زیادتی کے بعد سفاکانہ قتل ناقابل معافی جرم ہے،آصف ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2018ء) سابق صدرپاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر آصف علی زرداری نے مردان میں چار سالہ معصوم بچی عاصمہ کا زیادتی کے بعد سفاکانہ قتل پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہ معصوم بچوں سے زیادتی اور ان کا سفاکانہ قتل ناقابل برداشت اور ناقابل معافی جرم ہے۔ انہوں نے کہا اس طرح کے بڑھتے ہوئے شرمناک واقعے باعث تشویش ہیں۔

ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے سخت اقدامات اٹھانے ہوں گے۔

(جاری ہے)

معصوم بچی عاصمہ کے والدین سے ہمدردی اور افسوس کا اظہا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا صدمہ پوری قوم کا صدمہ ہے۔ وحشی درندے نہ قانون کی گرفت سے بچ سکتے ہیں نہ قدرت کے عذاب سے۔ آصف علی زرداری نے پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ زیادتی کا شکار عاصمہ کے والدین کی ہر طرح کی اخلاقی، قانونی مدد کریں۔ آصف علی زرداری نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ کے پی کی حکومت نے متاثرہ خاندان تک رسائی تک نہیں کی۔ انہوں نے کے پی کی حکومت سے کہا کہ وہ فوری طور پر واقعے کے مجرم کو انصاف کے کٹہرے میں لاکر سخت سے سخت سزا دی جائے۔

متعلقہ عنوان :