صوابی میںوہ تاریخی کام ہوئے ہیں جو گذشتہ ساٹھ سالوںمیں کسی نے نہیںکئے،اسدقیصر

بدھ 17 جنوری 2018 18:59

صوابی میںوہ تاریخی کام ہوئے ہیں جو گذشتہ ساٹھ سالوںمیں کسی نے نہیںکئے،اسدقیصر
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2018ء)سپیکر خیبر پختونخوااسمبلی اسد قیصر نے وادی کنڈاؤ صوابی میں مختلف ترقیاتی منصوبوںکا افتتاح کردیا جن میں صوابی جھنڈا روڈ کی وسعت اور دوبارہ تعمیر ،کنڈاؤروڈ ،پابینی سپورٹس گراؤنڈ ،تعمیر حفاظتی دیوار پلے گراؤنڈپن جمن شامل ہے ۔اس موقع پر پابینی گراؤنڈمیں ایک بہت بڑے اجتماع سے خطا ب کرتے ہوئے سپیکر اسد قیصر نے وادی کنڈاؤ ،پنجمن ،ملک آباد ،قدرہ ،گجی کی عوام اور پی ٹی آئی کے مقامی تنظیم کا والہانہ استقبال اور عظیم الشان جلسہ منعقدکرنے پر شکریہ اداکیا۔

اس موقع پر پی ٹی آئی صوابی کے جنرل سیکرٹری میجر فداحسین ،ڈسٹرکٹ یوتھ صدر مدثر نذر ،ڈاکٹر پیر داد خان اور دیگر مقامی راہنماؤں نے بھی خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ اللہ نے آج ان کو اور ان کے رفقاء کو اپنے عوام کے سامنے سرخروکیا ۔ صوابی میںوہ تاریخی کام ہوئے ہیں جو گذشتہ ساٹھ سالوںمیں کسی نے نہیںکئے ۔جھنڈا روڈ کی ساٹھ لاکھ روپے کی لاگت سے جو وسعت ہوئی اس سے علاقے کے لوگوں کو آمدورفت میں بہت آسانی پیدا ہو گئی ہے ۔

انہوںنے کہا کہ وادی کنڈاؤ میں اب تک50کروڑ کے ترقیاتی کام ایک ریکارڈہے ۔انہوںنے قدرتی گیس کی فراہمی کے حوالے سے کہاکہ انشاء اللہ گیس کی سہولت بہت جلد گھر گھرتک پہنچے گی۔چونکہ یہ گیس پورے این اے۔13کیلئے منظور ہوئی ہے ۔اے این پی کے سابقہ حکومت کو آڑے ہاتھ لیتے ہوئے کہا کہ صوابی کی عوام نے اے این پی کیلئے سب سے زیادہ قربانیاں دی مگر جب ان کی حکومت آئی تو صوابی کے لوگوں کو یکسر بھول گئے۔

انہوںنے کہاکہ اے این پی کی حکومت نے صوابی میں کوئی ایک ترقیاتی کام کیاہو تو دیکھادے ۔اب صوابی کے عوام باشعور ہوچکے ہیںاور وہ اے این پی کے ڈھکوسلوں اور خالی خول وعدوں میں نہیں آئیں گے بلکہ آئندہ الیکشن میں عمران خان کی قیادت کو سپورٹ کرکے نئے پاکستان کی جو بنیاد ہم نے رکھ لی ہے اس کو مزید مضبوط بنائیں گے ۔مسلم لیگ کے بارے میںانہوںنے کہاکہ مسلم لیگ کی جب بھی حکومت آئی ہے ،وہ صوابی کے عوام کیلئے بدبختی لائی ہے ۔

اسی مسلم لیگ کی سابقہ حکومت میں صوابی کا پانی چوری کرکے بروتھامیں بجلی گھر بنایاگیا،تاکہ رائلٹی پنجاب کو مل سکے۔انہی کے دو ر میں گدون کی مراعات چھین لی گئی اور لوگوں کو فاقے کرنے پر مجبورکردیاگیا۔انہی لوگوںنے صوابی سے گیس پائپ چرا کرہزارہ میں لگادیئے اب ان ہی کی ایماء پر گیس فراہمی کے منصوبے میں روڑے اٹکائے گئے جوکہ ہم نے عدالتی جنگ سے ناکام بنائے اور صوابی کے لئے گیس کی فراہمی کیلئے صوبائی حکومت نے اپنی جیب سے پیسے دئیے ۔

ایم ایم اے کی پانچ سالہ حکومت بارے سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ ایم ایم اے نے پانچ سالہ دور حکومت میں اسلام اور شریعت کیلئے کیا خدمت کی کوئی ایک اسلامی قانون انہوںنے پاس نہیں کیا بلکہ انہوںنے صرف اسلام کانام استعمال کرکے اسلام آباد کا راستہ ہموار کیا۔پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے سکولوں میں ترجمہ وناظرہ قرآن کو لازم کیا،جہیز کا قانون،سود کے خلاف قانون سازی،آئمہ کرام کی تنخواہوںکااجراء،فحش وعریاں فلموں کے خلاف قانون سازی ،اور نشہ اور اشیاء پر پابندی جیسے قوانین پاس کئے اور یہ اس بات کاثبوت ہے کہ ہماری حکومت اور پارٹی کے اعلیٰ قیادت اسلامی اقدار اور قوانین کے بارے میں بہت سنجیدہ ہے ۔

انہوںنے کہاکہ علماء حق نے پی ٹی آئی حکومت کی اسلامی قوانین کے نفاذکو سراہاہے اور ہمارے حق میں بیانات دیئے ہیں۔اب کی بار ان لوگوں نے جواسلام کے نا م پر لوگوں کو گمراہ کرتے ہیں،ان کیلئے اسلام آبادکا راستہ بند کردیںگے ا ۔انہوںنے کہا کہ نوجوانوں کیلئے آئندہ لڑی جانے والی جنگ روزگارکی جنگ ہوگی۔انشاء اللہ سی پیک میں شامل اکنامک زون سے بائیس لاکھ نوجوانوں کو روزگار ملے گا ۔

انہوںنے کہا کہ ان کی حکومت زمینداروں کیلئے ایک پیکج متعارف کروارہی ہے جس سے تمام زمینداروں کو پینے اور آب پاشی کیلئے صاف پانی میسر ہوگا۔سپیکر اسدقیصرنے جلسے سے مخاطب ہو کرکہا کہ میں اپنے صوابی کے لوگوں سے امید کرتاہوں کہ انشاء اللہ آئندہ ہونے والے الیکشن میں صوابی کے عوام ان کی الیکشن مہم کو چلائیں گے اور بجائے چارسدہ کے خوانین اور مردان کے نوابوں کی جگہ اپنے عزیز اور بھائی اسدقیصرکو کامیاب کریں گے ۔