سندھ، خیبرپختونخواہ اسمبلیاں تحلیل کیے جانے کی خبریں، پیپلز پارٹی نے وضاحت کر دی

آصف زرداری اسمبلی تحلیل کرنے کااعلان نہیں کریں گے،اعتزازاحسن کی تردید

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 17 جنوری 2018 18:30

سندھ، خیبرپختونخواہ اسمبلیاں تحلیل کیے جانے کی خبریں، پیپلز پارٹی ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 جنوری 2018ء) : پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء سینیٹر اعتزازاحسن نے سندھ اسمبلی تحلیل کرنے کے اعلان کی تردید کردی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ آصف زرداری اسمبلی تحلیل کرنے کااعلان نہیں کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنماء سینیٹر اعتزاز احسن نے وضاحت کی ہے کہ آصف زرداری اسمبلیاں تحلیل کرنے کااعلان نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ جس نے یہ خبردی اس نے بھال بھلیاں میں ڈالنے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

واضح رہے عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نوازگنڈا پور نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہ آج جلسے میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اسمبلیاں تحلیل کرنے کااعلان کردیں گے۔انہوں نے مزید کہاکہ آصف زرداری اور عمران خان آج اسٹیج پرہی خیبرپختونخواہ اور سندھ کی صوبائی اسمبلیاں توڑنے کااعلان کردیں گے۔تاہم احتجاجی جلسے کیلئے مال روڈ پرپنڈال سج گیا ہے۔جلسہ گاہ میں داکٹر طاہرالقادری سمیت قیادت پہنچ چکی ہے۔تاہم شریک چیئرمین آصف زرداری جلسہ گاہ میں پہنچ گئے ہیں لیکن چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ابھی جلسہ گاہ میں نہیں پہنچے۔

متعلقہ عنوان :