نیب لاہورنےوزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کوکرپشن کی تحقیقات کیلئےطلب کرلیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 17 جنوری 2018 18:16

نیب لاہورنےوزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کوکرپشن کی تحقیقات کیلئےطلب ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 جنوری 2018ء) : نیب لاہور نے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کوکرپشن کی تحقیقات کیلئے طلب کرلیاہے،شہبازشریف سے آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں مبینہ کرپشن سے متعلق پوچھ کی جائے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کونیب لاہور نے طلب کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

شہبازشریف کو 22 جنوری صبح ساڑھے 10بجے طلب کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں مبینہ کرپشن سے متعلق پوچھ کی جائے گی۔دوسری جانب ترجمان پنجاب حکومت نے شہبازشریف کی طلبی کی خبرکی تردید کردی ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کونیب کی جانب سے بلانے سے متعلق ہمارے پاس کوئی معلومات نہیں۔

متعلقہ عنوان :