Live Updates

عمران خان اورآصف زرداری اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کریں گے،خرم گنڈاپور

عمران خان اور آصف زرداری ابھی کچھ دیرمیں جلسہ گاہ پہنچ جائیں گے،دونوں قائدین آج اسٹیج پرہی خیبرپختونخواہ اور سندھ کی صوبائی اسمبلیاں توڑنے کااعلان کردیں گے۔سیکرٹری جنرل عوامی تحریک کا انکشاف

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 17 جنوری 2018 18:12

عمران خان اورآصف زرداری اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کریں گے،خرم گنڈاپور
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 جنوری 2018ء) : عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نوازگنڈا پور نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان اور آصف زرداری صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرنے کااعلان کردیں گے،امیدہے کہ یہ اعلان آج اسٹیج پرقائدین اپنے خطاب میں کردیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نوازگنڈا پور نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہ آج جلسے میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اسمبلیاں تحلیل کرنے کااعلان کردیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہاکہ آصف زرداری اور عمران خان آج اسٹیج پرہی خیبرپختونخواہ اور سندھ کی صوبائی اسمبلیاں توڑنے کااعلان کردیں گے۔تاہم احتجاجی جلسے کیلئے مال روڈ پرپنڈال سج گیا ہے۔جلسہ گاہ میں داکٹر طاہرالقادری سمیت قیادت پہنچ چکی ہے۔تاہم چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور شریک چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ابھی جلسہ گاہ میں نہیں پہنچے۔واضح رہے احتجاجی تحریک کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور وزیرقانون راناثناء اللہ کے استعفے کیلئے دباؤ بڑھایا جائے گا جبکہ ختم نبوت ﷺ کے قانون میں تبدیلی کے ذمہ داروں کوسزادلانے کامطالبہ بھی کیاجائے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات