اسلام آباد ہائیکورٹ ،سینیٹر اسحاق ڈارکواشتہاری قراردینے کیخلاف دائر درخواستیں مسترد،

ریفرنس کا ٹرائل بحال کردیا

بدھ 17 جنوری 2018 18:51

اسلام آباد ہائیکورٹ ،سینیٹر اسحاق ڈارکواشتہاری قراردینے کیخلاف دائر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2018ء)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سینیٹر اسحاق ڈارکواشتہاری قراردینے اوراستثنیٰ سے متعلق دائر درخواستیں مستردکرتے ہوئے ریفرنس کا ٹرائل بحال کردیا۔ بدھ کو جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سینیٹر اسحاق ڈارکواشتہاری قراردینے کیخلاف درخواستوں کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

اسحاق ڈار وکیل نے کہا کہ نئی میڈیکل رپورٹ جمع کرا دی ہے۔ جسٹس اطہرمن اللہ نے استفسار کیا کہ پاکستان میں سرجری کی سہولت دستیاب نہیں ہے۔ اسحاق ڈار کے وکیل نے بتایا کہ ڈاکٹرنے انہیں سفرسے منع کیا ہے۔ جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے ایئرایمبولینس کے ذریعے پاکستان آنے سے نہیں روکا گیا، اگرملزم واپس آئے تواسے احتساب عدالت میں پیش ہونے تک تحفظ دے سکتے ہیں۔ عدالت نے اسحاق ڈار کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے ریفرنس کا ٹرائل بحال کردیا۔