مسلم لیگ (ن) واحد جماعت ہے جوملکی معیشت کو تقویت دے سکتی ہے، دانیال عزیز

ماڈل ٹائون واقعہ کا کیس عوامی تحریک کے ایف آئی آر بدلنے ،جھوٹ تسلیم کرنے کی وجہ سے آگے نہ بڑھ سکا، خیبر پختونخوا میں 350 پاور سٹیشن اور ایک ارب درخت کہاں گئے وہاں لوگ کانوں کو ہاتھ لگا رہے ، میڈیا سے گفتگو

بدھ 17 جنوری 2018 18:51

مسلم لیگ (ن) واحد جماعت ہے جوملکی معیشت کو تقویت دے سکتی ہے، دانیال عزیز
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2018ء) وفاقی وزیر نجکاری دانیال عزیز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ)ن( واحد جماعت ہے جوملک کی معیشت کو تقویت دے سکتی ہے معاشی پہیہ چلانے کے لئے مہنگائی اور بیروز گاری کا خاتمہ اور انفراسٹرکچر کی ترقی (ن) لیگ کے کارنامے ہیں ،ماڈل ٹائون واقعہ کا کیس عوامی تحریک کے ایف آئی آر بدلنے ،جھوٹ تسلیم کرنے کی وجہ سے آگے نہ بڑھ سکا،خیبر پختونخوا میں 350 پاور سٹیشن اور ایک ارب درخت کہاں گئے وہاں لوگ کانوں کو ہاتھ لگا رہے ہیں۔

بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئیوفاقی وزیر دانیال عزیز نے کہا کہ ماڈل ٹائون واقعہ کا کیس عوامی تحریک کے ایف آئی آر بدلنے اور اس کو جھوٹ تسلیم کرنے کی وجہ سے آگے نہ بڑھ سکا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دھرنا والے نفرت کی سیاست کھیلنا چاہتے ہیں، کیا طاہر القادری کے ساتھ بیٹھنے والے ان کو دونوں ایف آئی آر پڑھ کر سنائیں اور ان سے پوچھیں گے کہ انہوں نے ایف آئی آر تبدیل کیوں کی۔

انہوں نے کہا کہ نے کہا کہ ان کو تکلیف پاکستان کی 70 سالہ تاریخ میں ایک جمہوری حکومت سے دوسری جمہوری حکومت کو اقتدار کی منتقلی سے ہے ۔انہوں نے کہا کہ 70 لوگوں کا فاروڈ گروپ کا کہنے والے بتائیں کہ وہ گروپ کہاں ہے یا پھر معافی مانگیں۔ انہوں نے کہا قوم کو سب علم ہے کہ کیا ہورہا ہے اوروہ دن بدن اس کا جواب دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں 350 پاور سٹیشن اور ایک ارب درخت کہاں گئے وہاں کے لوگ کانوں کو ہاتھ لگا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :