میمن کمیونٹی کی معروف شخصیات ملک وقوم کا نام روشن کررہی ہیں،محمد زبیر
دنیا کی 100 معروف میمن شخصیات کی تاریخ اور انتھک محنت کے حوالہ سے شائع کتاب ایک اچھی کاوش ہے ۔تقریب رونمائی سے خطاب
بدھ 17 جنوری 2018 18:41
(جاری ہے)
اس موقع پر معروف صنعت کار عارف حبیب ، عقیل کریم ڈھیڈی ، سراج قاسم تیلی، حسین لاوائی ،پیر محمد دیوان ، محمد اعجاز سایا، بشیر علی محمد ، بشیر جان محمد ، عبد الغفار ورینڈ ،پروفیسر عبد الغفار بلو ، آصف مجید پانا والا سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔
گورنر سندھ نے کہا کہ یہ محض ایک کتاب نہیں ہے بلکہ عظیم میمن شخصیات پر ایک ایسی مستند دستاویز ہے جس سے نئی نسل کو معلوم ہو سکے گا کہ ان کے بڑے دنیا کے کس کس ملک اور کس کس گوشے میں آباد ہیں اور کیسی کیسی بے مثال خدمات انجام دے رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وژن، انتھک محنت ، لگن اور خلوص نیت سے کام کرنے والے تاریخ میں امر ہو جایا کرتے ہیں اور آج کی تقریب اس کا واضح ثبوت ہے جہاں انتھک محنت کرنے والوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا جا رہاہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت بھی اپنے وژ ن کے مطابق انتھک محنت ،لگن اور خدمت کے جذبہ سے سرشار ہے ، آج امن و امان ، انرجی بحران اور معاشی ابتری کا خاتمہ ہو چکاہے ،پورے ملک میں امن و امان کے قیام سے غیر ملکی سرمایہ کاری ، نئی صنعتوں کے قیام اور تجارت میں تسلسل سے اضافہ ہو رہاہے لوگوں کو روزگار کے مواقع دستیاب ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میمن کمیونٹی کے افراد زیادہ تر معاشی سرگرمیوں سے وابستہ ہیں اور انھیں آ ج کے پاکستان میں واضح فرق اور ترقی و خوشحالی کے ثمرات نظر آرہے ہیں ، حکومت نے معاشی ، اقتصادی ، تجارتی اور سماجی افراد سے رابطہ کرکے ملک کے حالات کو درست سمت گامزن کرنے کے لئے جب اقدامات اٹھائے تو اس مشاورت میں بھی میمن کمیونٹی کے افراد سرفہرست تھے۔ انہوں نے کہا کہ پرامن میمن کمیونٹی کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لئے امن و امان اور انرجی کو ترجیح دیتی ہے میمن کمیونٹی کے افراد کا کہنا تھا کہ امن و امان کے قیام کے بغیر معاشی ترقی کا خواب شرمندہ تعمیر نہیں ہو سکتا ہے اور انرجی معاشی شعبہ میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند مقام رکھتی ہے لیکن موجودہ حکومت نے معاشی ترقی کو اپنا ہدف بنایا اور امن و امان کے ساتھ ساتھ انرجی بحران کے خاتمہ کے لئے بھرپور اقدامات اٹھائے جس کے نتائج آج سب کے سامنے ہیں ، حکومت میمن کمیونٹی کے تعاون سے سماجی شعبہ کی ترقی کے لئے بھرپور اقدامات یقینی بنارہی ہے بلا شبہ میمن کمیونٹی کا معاشی ، اقتصادی اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے ساتھ ساتھ سماجی خدمات میں بھی بڑا اہم کردار ہے ، میمن کمیونٹی کے تحت صوبہ اور شہر میں اسپتال اور اسکولز قائم ہیں جو اپنے معیار میں منفرد اہمیت کے حامل ہیں ۔ تقریب سے معروف صنعت کار عارف حبیب ، عقیل کریم ڈھیڈی ، سراج قاسم تیلی اور دیگر نے اپنے خطاب میں میمن کمیونٹی کی خدمات ، معروف شخصیات کے کارناموں اور جدوجہد پر تفصیلی روشنی بھی ڈالی۔مزید اہم خبریں
-
عمران خان کو ریاستی اداروں کے خلاف بیانات سے اجتناب برتنے کے حکم پر تنقید و سوالات
-
وزیردفاع کی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت ، فاعی تعاون کے اقدامات سمیت علاقائی سلامتی کے امورکا جائزہ لیا
-
وزیراعلی مریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
گھریلو اور کمرشل سولر پینل لگانے والوں پر ٹیکس لگانے کی تجویز سامنے آگئی
-
پاکستان کی امریکا سے درآمدات پرانحصار میں بڑی کمی
-
پاکستان اہم ترین شراکت داروں میں سے ایک ہے، امریکا
-
بانی پی ٹی آئی کا ڈی چوک کا دھرنا دو ججوں نے واپس کرایا، فیصل واوڈا
-
غزہ سیز فائر مذاکرات، مصری وفد اسرائیل میں
-
مہنگائی میں 1 فیصد سے زائد کمی کے باوجود بیشتر اشیاء مہنگی ہو گئیں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.