پہلے دو کزن تھے اب تین بن گئے ہیں، طاہرالقادری پہلے زرداری کو گالیاں دیتے تھے، اب ہاتھ پکڑے ہوئے ہیں، دانیال عزیز

دنیا نے دیکھ لیا، ایک دوسرے کو چور کہنے والے کیسے اکٹھے ہوگئے، ان کے اصل ارادے بے نقاب ہو چکے ہیں، سعد رفیق

بدھ 17 جنوری 2018 18:17

پہلے دو کزن تھے اب تین بن گئے ہیں، طاہرالقادری پہلے زرداری کو گالیاں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2018ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی زیر قیادت متحدہ اپوزیشن احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے (ن) لیگ کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ پہلے یہ دو کزن تھے اب تین بن گئے ہیں، طاہرالقادری پہلے زرداری کو گالیاں دیتے تھے، اب ان کا ہاتھ پکڑے ہوئے ہیں، عوامی تحریک والوں نے خود اپنی ایف آئی آر کو تبدیل کیا، جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ ہم نے نہیں روکی تھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ احتجاجی پارٹیوں کی تعداد 9تک پہنچے گی۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما ء اور وزیر ریلوے خواجہ محمد سعد رفیق نے اپوزیشن پر کڑی تنقیدکرتے ہوئے کہا کہ دنیا نے دیکھ لیا، ایک دوسرے کو چور کہنے والے کیسے اکٹھے ہوگئے، ان کے اصل ارادے بے نقاب ہو چکے ہیں۔