Live Updates

عمران خان مردان واقعے پراستعفیٰ دیں پھرہم بھی غور کریں گے،رانا ثناءاللہ

سانحہ ماڈل ٹاؤن کاانصاف عدالتوں سےملنا ہے،مدعی اور فریق بھی موجود ہیں،مخالفین کو30مئی 2018ء کوعوام جواب دیں گے۔متحدہ اپوزیشن کےاحتجاجی جلسے پرردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 17 جنوری 2018 17:39

عمران خان مردان واقعے پراستعفیٰ دیں پھرہم بھی غور کریں گے،رانا ثناءاللہ
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 جنوری 2018ء) : وزیرقانون پنجاب رانا ثناءاللہ خاں نے کہا ہے کہ عمران خان مردان واقعے پراستعفیٰ دیں پھرہم بھی غور کریں گے،سانحہ ماڈل ٹاؤن کاانصاف عدالتوں سے ملناہے،مدعی اور فریق دونوں موجود ہیں، مخالفین کو30 مئی 2018ء کو عوام جواب دیں گے۔انہوں نے متحدہ اپوزیشن کے مال روڈ پراحتجاجی جلسے پراپنے ردعمل میں کہا کہ گزشتہ تین سالوں سے یہ لوگ سڑکوں پرہیں۔

یہ لوگ اقتدارحاصل کرنے کے ایجنڈے پرہیں اب تک کامیاب نہیں ہوئے۔یہ لوگ حصول انصاف نہیں حصول اقتدار کیلئے احتجاج کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سانحہ قصورکے واقعے پرسب کی اخلاقی ذمہ داری بنتی ہے کہ انصاف اور ملزم کی گرفتاری کیلئے کام کریں۔انہوں نے کہاکہ مردان کاواقعہ ہواہے عمران خان کوچاہیے پھر خیبرپختونخواہ میں استعفیٰ دیں۔یہ لوگ استعفیٰ دیں تواس کے بعد ہم بھی استعفوں پرغور کریں گے۔

وزیرقانون پنجاب نے مزید کہاکہ یہ لوگ سیاسی ایجنڈے پرعمل پیرا ہیں اب تک کامیاب نہیں ہوئے۔ان مخالفین کو30مئی 2018ء کو عوام جواب دیں گے۔رانا ثناء اللہ نے کہاکہ انصاف توعدالتوں سے لیاجاتاہے حکومتوں سے نہیں۔مدعی اور فریق دونوں موجود ہیں ، سانحہ ماڈل ٹاؤن کاانصاف توعدالت میں ہی ملنا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات