موجودہ حکمرانوں کی ناقص خارجہ پالیسی کی وجہ سے پاکستان دنیا میں تنہا ہو رہا ہے ، حیات سکندر شیر پائو

پڑوسی اسلامی ممالک سے تعلقات کشیدہ ہیں، افغانستان میں امن آنے سے پاکستان میں بھی امن قائم ہوگا ،رہنماء قومی وطن پارٹی

بدھ 17 جنوری 2018 18:06

موجودہ حکمرانوں کی ناقص خارجہ پالیسی کی وجہ سے پاکستان دنیا میں تنہا ..
بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2018ء) قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئر مین ، سابق سینئر صوبائی وزیر حیات سکند ر شیر پاؤ نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کی ناقص خارجہ پالیسی کی وجہ سے پاکستان دنیا میں تنہا ہو رہا ہے ہمارے پڑوسی اسلامی ممالک سے تعلقات کشیدہ ہیں،افغانستان میں امن آنے سے پاکستان میں بھی امن قائم ہوگا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کاآظہار قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئر مین ، سابقہ سینئر صوبائی وزیر حیات سکند ر شیر پاؤ نے بمقام میراخیل میں اعظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کے دوران اور میڈیا کے ساتھ پریس کانفر نس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا جلسہ عام سے ریجنل چیئر مین جنوبی اضلاع سابقہ ایم اپی اے ملک عدنان وزیر ، ضلعی صدر ملک دل غفور خان ،PK-73کے مستقبل کے اُمیدوار ملک فرمان اللہ خان میراخیل ، PK-71کے مستقبل کے اُمیدوار خلیم زادہ ایڈوکیٹ وغیرہ نے بھی خطاب کیا صوبائی چیئر مین سکندرحیات شیر پاؤ نے کہا ہے کہ ہم نے اپنے دور حکومت میں عوام کے مسائل حل کئے ہیں انہوںنے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی ناقص خارجہ پالیسی کی وجہ سے پاکستان دنیا میں تنہا ہو رہا ہے حکمرانوں کو چاہیے کہ ملک کی خارجی پالیسی کیلئے ٹھوس اقتدامات کریں میڈیا کے سوالات کا جوابات دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کے ایک ذمہ دار نے پشاور میں اربوں روپے کے بڑے بڑے پراجیکٹس شروع کئے ہیں جبکہ اپنے علاقے کو مکمل طور پر نظر انداز کیا ہے سابقہ ایم پی اے ملک عدنان وزیر نے کہا کہ موجودہ حکومت کے کرپٹ وزراء نے کرپشن کی انتہا کی ہے بنوں میں کرپشن عروج پر ہے عوام نے جو نمائندہ بھیجے ہے اُس کا ماضی داغ دار ہے انہوںنے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ آنے والا انتخابات میں عوامی خدمات سے سرشار نمائندے منتخب کریں اور ووٹ کے طاقت سے تبدیلی لائے۔