Live Updates

آصف زرداری کی عمران خان کیساتھ کھڑے ہونے کی کوئی انا نہیں ،ظلم کا ملکر مقابلہ کرنا چاہیے‘ رحمن ملک

تحریک انصاف میں 8لیڈر ایسے ہیں جو پیپلزپارٹی کے اکیڈیمی گریجویٹ ہیں ،اگر عمران خان انکے ساتھ کھڑے ہو سکتے ہیں تو زرداری کے ساتھ کھڑا ہونے میں کیا ہرج ہے پنجاب میں رول آف لاء نہیں ،جب حکومتیں انصاف نہیں کرتیں تو عوام باہر نکل آتے ہیں‘ سابق وزیر داخلہ کی بلاول ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

بدھ 17 جنوری 2018 18:06

آصف زرداری کی عمران خان کیساتھ کھڑے ہونے کی کوئی انا نہیں ،ظلم کا ملکر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2018ء) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کی عمران خان کے ساتھ کھڑے ہونے کی کوئی انا نہیں اور نہ ہی سیاست میں انا ہونی چاہیے بلکہ ظلم کا ملکر مقابلہ کرنا چاہیے ،تحریک انصاف میں 8لیڈر ایسے ہیں جو پیپلزپارٹی کے اکیڈیمی گریجویٹ ہیں ،اگر عمران خان انکے ساتھ کھڑے ہو سکتے ہیں تو آصف علی زرداری کے ساتھ کھڑا ہونے میں کیا ہرج ہے،پنجاب میں رول آف لاء نہیں ،جب حکومتیں انصاف نہیں کرتیں تو عوام باہر نکل آتے ہیں۔

بلاول ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری اورسانحہ ماڈل ٹائون کے شہدا کے لواحقین کو انصاف دلوانے کیلئے احتجاج کررہے ہیں ،ظلم کے خلاف آواز بلند کرنا ہر سیاسی جماعت کا فرض ہے ،پیپلزپارٹی خود بھی مظلوم ہے سانحہ کارساز اور لیاقت باغ میں محترمہ کی شہادت ہوئی اور ظلم ہوا آئین و قانون کے مطابق فیصلہ ہونا چاہئے۔

(جاری ہے)

جب حکومت عوام کا ساتھ نہ دے تو اس وقت سیاسی جماعتوں کا حق ہوتاہے کہ وہ عوام کو انصاف دلوائیں یہی کام ہم کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی اور آصف علی زرداری کی عمران خان کے ساتھ کھڑے ہونے کی کوئی انا نہیں ہے یہ انا صرف عوام کے حقوق کیلئے ہے ،تحریک انصاف اورعمران خان کے ساتھ 8لیڈر ایسے ہیں جو پیپلزپارٹی کے اکیڈیمی گریجویٹ ہیں ،پی ٹی آئی میں لیڈران کی اکیڈیمی کے پیر آصف علی زرداری ہیں اس آستانہ سے تیار لیڈرز میں شفقت محمود، شاہ محمودقریشی، فردوس عاشق اعوان سمیت بہت لوگ ہیں ،اگر عمران خان پیپلزپارٹی کے اکیڈیمی کے لیڈران کے ساتھ کھڑے ہو سکتے ہیں تو پیر آصف علی زرداری کے ساتھ کھڑا ہونے میں کیا ہرج ہے،سیاست میں انا نہیں ہونی چاہئے بلکہظلم کا مل کر مقابلہ کرنا چاہیے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ احتجاج حکومت گرانے کیلئے نہیں ،ظلم کے خلاف احتجاج پر وزیر اعلی پنجاب اور وزیر قانون کے استعفیٰ کی بات کررہے ہیں کہیں وزیر اعظم کو ہٹانے کیلئے تو بات نہیں کررہے ہیں ہم تو صرف انصاف دلوانا چاہتے ہیں ۔رحمن ملک نے کہا کہ قصور میں زینب اور مردان بچی زیادتی واقعہ پر ملزمان کو سرعام پھانسی دے دینی چاہئے،ملک کے موجودہ حالات میں آئین و قانون کے مطابق فیصلے نہیں ہوں گے تو پھر احتجاج ہی ہو گا ۔سیاست میں ایک دم فیصلے نہیں ہوتے جو فیصلہ قادری صاحب کریں گے اس پر انصاف کے حصول کیلئے عمل کرنا ہو گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات