ماضی میں ایک دوسرے پر الزامات لگانے والے ایک سٹیج پر اکٹھے ہوئے ہیں

سارا ڈرامہ الیکشن سے پہلے (ن )لیگ کو کمزور کر نے کی سازش ہے، ماضی میں دھرنوںکی وجہ سے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری تاخیر کا شکار ہوئی وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور محسن شاہ نواز رانجھا کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

بدھ 17 جنوری 2018 17:40

ماضی میں ایک دوسرے پر الزامات لگانے والے ایک سٹیج پر اکٹھے ہوئے ہیں
اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2018ء) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور محسن شاہ نواز رانجھا نے کہا ہے کہ ماضی میں ایک دوسرے پر الزامات لگانے والے ایک سٹیج پر اکٹھے ہوئے ہیں سارا ڈرامہ الیکشن سے پہلے ن لیگ کو کمزور کر نے کی سازش ہے، ماضی میں دھرنوںکی وجہ سے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری تاخیر کا شکار ہوئی۔

(جاری ہے)

بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن شاہ نواز رانجھا نے کہا کہ سب چور اکٹھے ہو گئے ہیں ،ماضی میں ایک دوسرے پر الزامات لگانے والے ایک سٹیج پر اکٹھے ہوئے ہیں سارا ڈرامہ الیکشن سے پہلے ن لیگ کو کمزور کر نے کی سازش ہے انہوں نے کہا کہ اس سے ملک میں سرمایہ کاری پر اثر پڑے گا ، ماضی میں دھرنوںکی وجہ سے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری تاخیر کا شکار ہوئی ، یہ رویہ غیر جمہوری ہے

متعلقہ عنوان :