بہن کی شادی پر جاتے ہوئے دو بھائی موت کے منہ میں چلے گئے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 17 جنوری 2018 17:16

 (اردو وائنٹ تازہ اخبار 17جنوری 2018) بہن کی شادی پر جاتے ہوئے دو بھائی موت کے منہ میں چلے گئے۔تفصیلات کے مطابق بھارت کے علاقے شملہ چندی مندیر کینٹ میں خوشیوں سے بھرے لمحات اس وقت غم میں تبدیل ہو گئے۔

(جاری ہے)

جب دو بھائیوں کو بہن کی شادی کی تقریب پر لے کر جانے والی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی اور دونوں بھائی جان کی بازی ہار گئے۔گاڑی چھبیس سالہ پراوین چلا رہا تھا جب کہ اس کا بیس سالہ بھائی انیل گاڑی کی پچھلی سیٹ پر سوار تھا۔ایک رپورٹ کے مطابق گاڑی کی سپیڈ معمول سے تیز تھی اور حادثہ اس وقت پیش آیا جب گاڑی کے سامنے ایک گائے آ گئی اور ڈرائیور قابو نہ پا سکا ۔گاڑی بہاؤ کی وجہ سے دو حصوں میں تقسیم ہو گئی اور یوں بڑے حادثے کا شکار ہوگئی۔