پنجاب حکومت نے 28 فروری کومیٹرو ٹرین چلانے کا اعلان کردیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 17 جنوری 2018 17:13

پنجاب حکومت نے 28 فروری کومیٹرو ٹرین چلانے کا اعلان کردیا
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 جنوری 2018ء) :پنجاب حکومت نے 28فروری کومیٹروترین چلانے کااعلان کردیا ہے۔ میٹروٹرین پراجیکٹ کے چیئرمین خواجہ احمد حسان نے کہا کہ لاہور میں اورنج لائن میٹروٹرین 28فروری کو چلادی جائے گی۔

(جاری ہے)

مییڈیا رپورٹس کے مطابق خواجہ احمد احسان نے بتایا کہ میٹروٹرین منصوبے کی جلد تکمیل کیلئے دن رات کام جاری ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ فروری تک میٹروٹرین منصوبے کی تکمیل ہوجائے گی۔جس کے بعد ورنج لائن میٹروٹرین 28فروری کو چلادی جائے گی۔انہوں نے بتایاکہ میٹروٹرین کے باقی سیٹ بھی جلد چین سے منگوا لیں گے۔

متعلقہ عنوان :