کراچی، شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی نے سپریم کورٹ میں ضمانت کے لئے مچلکے جمع کرادیئے

بدھ 17 جنوری 2018 17:32

کراچی، شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی نے سپریم کورٹ میں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2018ء) شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی نے سپریم کورٹ میں ضمانت کے لئے مچلکے جمع کرادیئے ۔بدھ کو شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں پیش ہوئے جہاں انہوں نے ضمانت کے لئے مچلکے جمع کرائے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمات میں دہشت گردی کی دفعات نکالنے کو غیر سرکاری تنظیموں نے چیلنج کررکھا ہے۔سپریم کورٹ نے گزشتہ ہفتے درخواستیں قابل سماعت قراردیتے ہوئے چاروں ملزمان کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کئے تھے۔عدالت عظمی کے احکامات پرملزمان کا نام ای سی ایل میں شامل کرلیا گیا ہے۔