مال روڈ پر منعقدہ احتجاجی جلسے کی سکیورٹی کیلئے 6 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات رہے

سی سی پی او ، ڈی آئی جی آپریشنزسمیت دیگر اعلیٰ افسران دورہ کر کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے رہے

بدھ 17 جنوری 2018 17:24

مال روڈ پر منعقدہ احتجاجی جلسے کی سکیورٹی کیلئے 6 ہزار سے زائد پولیس ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2018ء) اپوزیشن کے مال روڈ پر منعقدہ احتجاجی جلسے کی سکیورٹی کیلئے 6 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات رہے، سی سی پی او لاہور، ڈی آئی جی آپریشنزسمیت پولیس کے اعلیٰ افسران جلسہ گاہ اور اطراف کا دورہ کرکے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے رہے ۔اعدادوشمار کے مطابق مال روڈ پر منعقدہ اپوزیشن کے احتجاجی جلسے کے لئے 11ایس پیز ، 24ڈی ایس پیز،96ایس ایچ اوز،344اپر سپارڈینیٹس اور 6ہزار سے زائد پولیس اہلکار وں نے سکیورٹی فرائض سر انجام دئیے ۔

سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) امین وینس اور ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے جلسہ گاہ کا دورہ کر سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور افسران کو ہدایات جاری کیں ۔اس موقع پر دیگر اعلیٰ افسران بھی گاہے بگاہے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے رہے ۔

(جاری ہے)

پولیس رسپانس یونٹ اور ڈولفن اسکواڈ کے اہلکار جلسہ گاہ کے اطراف میں مسلسل گشت کرتے رہے اور اس موقع پر کئی افراد سے پوچھ گچھ بھی کی گئی ۔

بم ڈسپوزل سکواڈ اور صوبائی حکومت کے ماتحت حساس اداروں کی جانب سے جلسہ شروع ہونے سے پہلے متعدد بار سرچ اینڈ سویپنگ کی گئی اورجدید آلات اور سراغ رساں کتوں کے ذریعے اسٹیج اور پنڈال کی بار بار تلاشی لی جاتی رہی ۔ جلسہ میں شرکت کے لئے آنے والوں کے لئے پانچ راستے بنائے گئے جہاں انہیں مختلف مقامات پر جامع تلاشی کے بعد پنڈال میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی جبکہ اس موقع پر سیاسی جماعتوں کے رضا بھی حفاظتی ڈیوٹیوں پر تعینات رہے ۔

متعلقہ عنوان :