2014ء کے دھرنے کے کنٹینر پر نہ بھی آتے تو حکومت کو گھر بھیج سکتے تھے ‘ سیدخورشید شاہ

نواز شریف نے اسمبلیاں توڑنے کی بات کی ،ان کی ہمت بندھائی ایسا اقدام نہ کریں ‘قائد حزب اختلاف

بدھ 17 جنوری 2018 17:24

2014ء کے دھرنے کے کنٹینر پر نہ بھی آتے تو حکومت کو گھر بھیج سکتے تھے ‘ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2018ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ 2014ء کے دھرنے کے کنٹینر پر نہ بھی آتے تو حکومت کو گھر بھیج سکتے تھے ،نواز شریف نے اسمبلیاں توڑنے کی بات کی تھی جس پر ان کی ہمت بندھائی کہ ایسا اقدام نہ کریں ۔اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ 2014ء نواز شریف نے مجھے کہا تھا اب حکومت میں رہنے کی ضرورت نہیں ،اب بہتر ہے کہ اسمبلیاں توڑ دی جائیں ۔

(جاری ہے)

لیکن میں نے نواز شریف کو ہمت دی کے ایسا نہ کریں ۔خورشید شاہ نے کہا کہ پارٹی کی ہدایت پر ہم نے اس وقت ساتھ دیا تھا،آصف زرداری کنٹینر پر چڑھنے کی بجائے نواز شریف سے ملنے ان کے گھر چلے گئے تھے اورانہوںنے نواز شریف کے گھر جا کر کہا کہ یہ ہمارے وزیر اعظم ہیں ۔ہمارا یہ کردار پارلیمنٹ ،جمہوریت اور اداروں کو بچانے کے لئے تھا ۔ انہوںنے کہا کہ اب ہم دیکھ رہے ہیں کہ جمہوریت کو خطرہ ہے ،اب جب جمہوریت کو خطرہ ہے تو سب کو یہ بات ماننی چاہیے کہ پیپلز ہارٹی جمہوریت اورپارلیمنٹ کی بالادستی چاہتی ہے۔