متحدہ اپوزیشن کااحتجاجی جلسہ،متعدد کارکنان جلسے میں شرکت کے ایجنڈے سے بے خبر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 17 جنوری 2018 16:58

متحدہ اپوزیشن کااحتجاجی جلسہ،متعدد کارکنان جلسے میں شرکت کے ایجنڈے ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 جنوری 2018ء) : متحدہ اپوزیشن کے مال روڈ پراحتجاجی جلسے میں شریک متعدد کارکنان اس بات سے بے خبر ہیں کہ انہیں جلسے میں کیوں بلایا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عوامی تحریک کے پلیٹ فارم پرمال روڈ پرمنعقدہ متحدہ اپوزیشن کے جلسے میں شریک کارکنان اپنی اپنی سیاسی جماعتوں کے اگلے لائحہ عمل یا آج جلسے میں شرکت سے بھی بے خبر ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق متعدد کارکنان یہ بتانے سے قاصر رہے کہ انہیں جلسے میں کیوں بلایا گیا ہے؟ کارکنان سے جب جلسے میں شرکت کی وجہ پوچھی گئی توانہوں نے بتایاکہ حکومت ہمارے ساتھ ٹھیک نہیں کررہی ۔اس لیے اپنی جماعتوں کے قائدین کی ہدایت پرجلسے میں شریک ہوئے ہیں۔دوسری جانب احتجاجی جلسے کیلئے مال روڈ پرپنڈال سج گیا ہے۔جلسہ گاہ میں داکٹر طاہرالقادری سمیت قیادت پہنچ چکی ہے۔

تاہم چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور شریک چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ابھی جلسہ گاہ میں نہیں پہنچے۔واضح رہے احتجاجی تحریک کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور وزیرقانون راناثناء اللہ کے استعفے کیلئے دباؤ بڑھایاجائے گاجبکہ ختم نبوت ﷺ کے قانون میں تبدیلی کے ذمہ داروں کوسزادلانے کامطالبہ بھی کیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :