Live Updates

عمران خان اور طاہر القادری میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کی شکل واضح نہیں

دو نوں رہنماء ایسی صورتحال پیدا کرنا چاہتے ہیں جن کے نتائج 2014ء سے کہیں زیادہ خطر ناک ثابت ہو سکتے ہیں

بدھ 17 جنوری 2018 16:53

عمران خان اور طاہر القادری میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کی شکل واضح نہیں
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔17جنوری2018ء) :تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری شریف برادران کے خلاف لاہور میں احتجاج تو کر رہے ہیں لیکن ان میں باہمی ا یک دوسرے کے ساتھ تعاون کی شکل واضح نہیں ۔

(جاری ہے)

قومی اخبار میں فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق دونوں رہنماء ایسی صورتحال پیدا کرنا چاہتے ہیں جو2014ء سے کہیں زیادہ خطر ناک ثابت ہو سکتا ہے ۔

اگرچہ دونوں پارٹیاں حکومت کو گرانے کا کریڈٹ لینا چاہتی ہیں اور موجودہ دھرنے کا مقصد بھی نواز شریف کو اقتدار سے اٹھا کر باہر پھینکنا ہے اس لئے وہ دیئے گئے اسکرپٹ پر عمل پیرا ہیں ا ور ا س بار مرکزی شو کے میزبان طاہر القادری اور عمران خان شریک کار ہیں ،اب جو بھی نام ہو گا یا بد نامی عوامی تحریک کے سربراہ کے ہی حصے میں جائے گی ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :