وزیراعلی سے سندھ سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر محمد عارف بلوچ کی ملاقات

بدھ 17 جنوری 2018 16:50

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2018ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے ’’ٹورڈی پاکستان انٹرنیشنل پیس مشن سائیکل ریس‘‘ کے وائس چیئرمین اور سندھ سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر محمد عارف بلوچ نے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ٹور ڈی پاکستان انٹرنیشنل سائیکل ریس کراچی سے پشاور تک 19فروری 2018سے شروع ہوگا۔وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سائیکل ریس کے انعقاد کیلئے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ محمد عارف بلوچ نے تعاون کی یقین دہانی پر وزیراعلی سندھ کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :