انتظار قتل کیس: مفرور ملزم کی درخواست ضمانت منظور

بدھ 17 جنوری 2018 17:01

انتظار قتل کیس: مفرور ملزم کی درخواست ضمانت منظور
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2018ء) کراچی کی مقامی عدالت نے انتظار احمد قتل کیس میں مفرور ملزم طارق رحیم کی درخواست ضمانت 23 جنوری تک 5 لاکھ روپے کے مچلکے کے عوض منظور کرلی گئی۔واضح رہے کہ انتظار قتل کیس میں مفرور ملزم طارق رحیم نے عبوری ضمانت کے لیے عدالت سے درخواست کی تھی۔

(جاری ہے)

اپنی درخواست کے دروان ملزم نے موقف اختیار کیا تھا کہ وہ ٹرائل کورٹ میں پیش ہونے اور تفتیشی افسر سے ہر ممکن تعاون کرنے کے لیے تیار ہے لیکن انہیں گرفتار نہیں کیا جائے۔

جس پر عدالت نے مفرور ملزم کی درخواست سنتے ہوئے 23 جنوری تک ضمانت منظور کرلی۔خیال رہے کہ انتظار قتل کیس میں 8 ملزمان گرفتار ہیں، جس میں ایس ایچ او طارق محمود، غلام عباس، اظہر احسن، فواد خان، دانیال، بلال، شاہد و دیگر شامل ہیں، جبکہ ملزم دانیال اور بلال ایس ایس پی اینٹی کار لفٹنگ سیل کے محافظ بھی ہیں۔

متعلقہ عنوان :