انتظار احمدقتل، جوڈیشل انکوائری کیلئے سندھ ہائیکورٹ کو خط

بدھ 17 جنوری 2018 17:01

انتظار احمدقتل، جوڈیشل انکوائری کیلئے سندھ ہائیکورٹ کو خط
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2018ء) وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کے حکم پر سیکرٹری داخلہ نے سندھ ہائیکورٹ کے رجسٹرار کو خط لکھا ہے ،خط میںنوجوان انتظاراحمد کے قتل کی جوڈیشل انکوائری کی درخواست کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق خط میں واقعے کی حاضر سروس جج سے انکوائری کروانے کی درخواست کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل ترجمان وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی سندھ نے انتظاراحمد کے والد سے ٹیلی فون پربات چیت کی اوران کو یقین دہانی کرائی تھی کہ جیسا وہ کہیں گے ویسا ہی کیا جائے گا، جس طرح انھیں اطمینان ہوگا ویسا ہی کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ ڈیفنس میں پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں قتل ہونے والے انتظار احمد کے والد اشتیاق احمد نے پولیس کی تفتیش پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :