کراچی ،ْانتظار قتل کیس، گاڑی میں موجود لڑکی شامل تفتیش

فائرنگ سے قبل ہم نے قریب سے ہی 2 برگر خریدے ،جس کے بعد انتظار کا ایک دوست نظر آیا،عینی شاہد لڑکی

بدھ 17 جنوری 2018 17:01

کراچی ،ْانتظار قتل کیس، گاڑی میں موجود لڑکی شامل تفتیش
ْ کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2018ء) کراچی کے علاقے ڈیفنس میں نوجوان انتظار کے قتل کے وقت گاڑی میں موجود لڑکی کو شامل تفتیش کرلیا گیا ۔لڑکی نے ابتدائی بیان میں بتایا کہ فائرنگ سے قبل ہم نے قریب سے ہی 2 برگر خریدے ۔جس کے بعد انتظار کا ایک دوست نظر آیا ۔جس سے انتظار نے ہاتھ ملایا۔اس کے کچھ ہی دیر بعد ایک گاڑی ہماری گاڑی کے آگے آئی، ہمیں روکا گیا ۔

انتظار سے پوچھا کیا ہورہا ہے،لیکن اس نے کوئی جواب نہیں دیا۔انتظار نے گاڑی کو آگے بڑھایا تو فائرنگ ہو گئی ، گاڑی رکی تو وہ اتری اور رکشہ لے کرچلی گئی۔واضح رہے کہ اس سے پہلے انتظار کے والد نے کار میں موجود لڑکی کو سامنے لانے کا مطالبہ کیا تھا جبکہ تفتیش پر عدم اعتماد کا اظہار بھی کیا تھا۔

(جاری ہے)

تفتیشی حکام کے مطابق انتظار احمد قتل کیس میں گاڑی میں موجود لڑکی کو شامل تفتیش کرلیا گیا، اور پولیس کا لڑکی سے باضابطہ طور پر رابطہ ہوگیا ہے۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق انتظار حسین پر فائرنگ دو اہلکاروں نے دو اطراف سے کی، دونوں نائن ایم ایم پستول سرکاری تھے، جنہیں قبضے میں لے لیا گیا۔گاڑی پر پانچ گولیوں کے نشانات ہیں۔تحقیقاتی ذرائع کا کہنا ہے چار گولیاں ڈرائیونگ سائیڈ یعنی انتظار کی طرف پیچھے کی جانب سے لگیں، ایک گولی ڈرائیونگ سیٹ کے برابر میں لگی جہاں اسکی دوست بیٹھی تھی،تاہم اسے گولی نہیں لگی۔

موقع سے نائن ایم ایم پستول کے ہی 16سے 17خول ملے۔تفتیشی حکام نے امکان ظاہر کیا ہے کہ چلائی گئی گولیوں کی تعداد کہیں زیادہ ہوسکتی ہے۔ ممکن ہے اندھیرے، نالے اور لوگوں کے رش کے باعث باقی خول نہ مل سکے ہوں ۔امکان ہے کہ گولی لگنے کے بعد انتظار سے گاڑی بے قابو ہوگئی ہو۔ گاڑی پہلے فٹ پاتھ سے ٹکراتے ہوئے درخت پر لگی اور خالی پلاٹ تک جا پہنچی ۔ خالی پلاٹ پر بنے گٹر سے گاڑی کا ٹائر ملا ہے۔

متعلقہ عنوان :