پوری دنیا کا سفر کرنے والا جرمن جوڑا پاکستان پہنچنے پر پاکستانیوں کی میزبانی سے خوش

بدھ 17 جنوری 2018 16:26

پوری دنیا کا سفر کرنے والا جرمن جوڑا پاکستان پہنچنے پر پاکستانیوں کی ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔17جنوری2018ء) :پوری دنیا کا سفر کرنے والا جوڑا پاکستان کے علاقے بہاولپور پہنچ گیا اور پاکستانیوں کی مہمان نوازی پر اتنا خوش کہ جس کی کوئی دید نہیں تھی ۔تفصیلات کے مطابق جرمن جوڑے کا کہنا تھا کہ انہیں کہیں بھی سکیورٹی کی ضرورت پیش نہیں آئی اور پاکستان کی مہمان نوازی پر بہت خوش ہیں اور پاکستان کی آزاد فضاؤں میں سیاحوں کی آمد رفت جاری ہے۔

(جاری ہے)

خوبصورت ارض وطن کے دلکش مقامات دیکھنے کی خواہش لئے جرمن جوڑا 10 ہزار کلومیٹر کا سفرکر کے بہاولپور پہنچ گیا۔جرمن جوڑے کو آزاد گھومتا دیکھ کر ڈالفن پولیس بھی ان کے ساتھ آگئی شہری آنے والے مہمانوں کے ساتھ سیلفیاں بنواتے رہے۔جرمن مہمان بہاولپور کے محلات اور تاریخی قلعے دیکھ کر لاہور کے راستے بھارت روانہ ہوجائیں گے۔مزید یکھنے کے لئے ویڈیو ملاحظہ کریں 

متعلقہ عنوان :