ڈاکٹرطاہرالقادری نے آج 12بجے جلسہ شروع کرنے کے اعلان کی نفی کردی

سربراہ عوامی تحریک 4گھنٹے کی تاخیر سے جلسہ گاہ کی جانب روانہ،مرکزی قیادت کوجلسہ گاہ پہنچنے میں ابھی مزید وقت بھی لگ سکتا ہے۔میڈیا رپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 17 جنوری 2018 16:17

ڈاکٹرطاہرالقادری نے آج 12بجے جلسہ شروع کرنے کے اعلان کی نفی کردی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 جنوری 2018ء) : عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری اپنی رہائشگاہ ماڈل ٹاؤن سے جلسہ گاہ کی جانب روانہ ہوگئے،طاہرالقادری نے گزشتہ روز مال روڈ پر12بجے احتجاجی جلسہ شروع کرنے کااعلان کیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ اپوزیشن نے مال روڈ پرآج17جنوری کے احتجاج اور دھرنا دینے کا اعلان کررکھا ہے۔جس کے تحت اپوزیشن جماعتوں کی حکومت مخالف تحریک کا آغاز ہوگیا ہے۔

احتجاجی جلسے کیلئے مال روڈ پرپنڈال سج گیا ہے۔

(جاری ہے)

کثیر تعداد میں کارکنان بھی مال روڈ پرپہنچ گئے ہیں۔تاہم ابھی تک متحدہ اپوزیشن کی مرکزی قیادت جلسے میں نہیں پہنچ سکی۔گزشتہ روز عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے آج 12 بجے مال روڈ پراحتجاجی جلسہ شروع کرنے کااعلان کیاتھا۔اطلاعات ہیں کہ طاہرالقادری اپنے اعلان کے برعکس چار گھنٹے کی تاخیر سے جلسہ گاہ کی جانب روانہ ہوگئے ہیں۔واضح رہے احتجاجی تحریک کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور وزیرقانون راناثناء اللہ کے استعفے کیلئے دباؤ بڑھایاجائے گاجبکہ ختم نبوت ﷺ کے قانون میں تبدیلی کے ذمہ داروں کوسزادلانے کامطالبہ بھی کیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :