مسلم لیگ (ن) واحد جماعت ہے جوملک کی معیشت کو تقویت دے سکتی ہے،

ماڈل ٹائون واقعہ کا کیس عوامی تحریک کے ایف آئی آر بدلنے اور اس کو جھوٹ تسلیم کرنے کی وجہ سے آگے نہ بڑھ سکا، دانیال عزیز

بدھ 17 جنوری 2018 16:51

مسلم لیگ (ن) واحد جماعت ہے جوملک کی معیشت کو تقویت دے سکتی ہے،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2018ء) وفاقی وزیر نجکاری دانیال عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ)ن( واحد جماعت ہے جوملک کی معیشت کو تقویت دے سکتی ہے معاشی پہیہ چلانے کے لئے مہنگائی اور بیروز گاری کا خاتمہ اور انفراسٹرکچر کی ترقی مسلم لیگ (ن) کے کارنامے ہیں ۔ وہ بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹائون واقعہ کا کیس عوامی تحریک کے ایف آئی آر بدلنے اور اس کو جھوٹ تسلیم کرنے کی وجہ سے آگے نہ بڑھ سکا۔ انہوں نے کہا کہ دھرنا والے نفرت کی سیاست کھیلنا چاہتے ہیں، کیا طاہر القادری کے ساتھ بیٹھنے والے ان کو دونوں ایف آئی آر پڑھ کر سنائیں اور ان سے پوچھیں گے کہ انہوں نے ایف آئی آر تبدیل کیوں کی۔

(جاری ہے)

دانیال عزیز نے کہا کہ ان کو تکلیف پاکستان کی 70 سالہ تاریخ میں ایک جمہوری حکومت سے دوسری جمہوری حکومت کو اقتدار کی منتقلی سے ہے انہوں نے کہا کہ 70 لوگوں کا فاروڈ گروپ کا کہنے والے بتائیں کہ وہ گروپ کہاں ہے یا پھر معافی مانگیں۔

وفاقی وزیر نے کہا قوم کو سب علم ہے کہ کیا ہورہا ہے اوروہ دن بدن اس کا جواب دے رہی ہے۔ دانیال عزیز نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں 350 پاور سٹیشن اور ایک ارب درخت کہاں گئے جو اب وہاں کے لوگ کانوں کو ہاتھ لگا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :