باہمی تجارتی تعلقات بہتر بنانے کے لئے ایران کے ساتھ بنکنگ تعلقات کی جلد بحالی پر توجہ دے رہے ہیں

وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل خان کا ایرانی خبر رساں ادارے کو انٹرویو

بدھ 17 جنوری 2018 16:51

باہمی تجارتی تعلقات بہتر بنانے کے لئے ایران کے ساتھ بنکنگ تعلقات کی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2018ء) وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل خان نے پاکستان اور تہران کے درمیان بنکنگ تعلقات کی جلد بحالی کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس معاملے پر زیادہ توجہ دے رہے ہیں تاکہ دونوں ہمسائیہ ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو بہتر بنایا جا سکے۔

(جاری ہے)

ایرانی خبر رساں ادارے کو اپنے ایک انٹرویو انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان دوطرفہ تجارتی تعلقات کو بڑھانے کے خواہاں ہیں، اس سلسلے میں ہمیں بنکنگ تعلقات کو ترقی دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ اجلاس باقاعدگی کے ساتھ ہوتے ہیں، ہمیں ایرانی سفیر نے بتایا ہے کہ ایران اور پاکستان کے درمیان بعض اقسام کی تجارت پابندیوں کی زد میں نہیں آتی ہے، ہم تجارتی تعلقات کو بہتر بنانے میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔ وزیر مملکت نے کہا کہ تجارتی وفود کے تبادلوں اور حکومتی سطح پر سہولیات کی فراہمی سے دوطرفہ تجارت کو بڑھایا جا سکتا ہے، اس حوالے سے پاکستان پہلے ہی پرعزم ہے۔

متعلقہ عنوان :