غیر متعلقہ پیغامات کو روکنے کے لیے واٹس ایپ کا اہم اقدام

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 17 جنوری 2018 16:14

غیر متعلقہ پیغامات کو روکنے کے لیے واٹس ایپ کا اہم اقدام
(اردو پوائنٹ تازہ اخبار 17 جنوری 2018) غیر متعلقہ پیغامات کو روکنے کے لئے واٹس ایپ کا اہم اقدام ۔ تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ صارفین کو شکایت تھی ان کو غیر متعلقہ پیغامات بھیجے جاتے ہیں ۔جس میں پیغام کو آگے بھیج کر انعامات کا جھانسا دیا جاتا ہے۔جس کے نتیجے میں اکثر خفیہ اور ذاتی معلومات چوری ہو جاتی ہیں۔

(جاری ہے)

ایسی غیر متعلقہ اور افواہیں پھیلانے والی جعلی خبروں سے صارفین کو بچانے کے لیے واٹس ایپ کی جانب سے  اہم فیچر متعارف کروا دیا گیا۔

ابھی اس فیچر کو کوئی نام نہیں دیا گیا تا ہم اس فیچر کی مدد سے ایسے جعلی پیغامات موصول ہونے کی صورت میں ایک نوٹیفیکیشن آئے گا۔جس میں صارف کو اس سے متعلق خبرادار کیا جائے گا۔جب کہ پیغام بھیجنے والے کو بھی ایک نو ٹیفیکیشن ملے گا جو یہ بتائے گا کہ یہ میسج پہلی بھی کئی لوگوں کو بھیجا جا چکا ہے۔واٹس ایپ اس سے پہلے بھی اپنی ایپ کو بہتر بنانے کے لیے اس میں بہت ساری تبدیلیاں لا چکی ہے۔