احتجاج اور دھرنے جمہوریت کا حصہ ہیں، شیریں مزاری

بدھ 17 جنوری 2018 16:44

احتجاج اور دھرنے جمہوریت کا حصہ ہیں، شیریں مزاری
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما رکن قومی اسمبلی شیریں مزاری نے کہا ہے کہ احتجاج دھرنے جمہوریت کاحصہ ہیںت اس سے جمہوریت مضبوط ہوگی، سانحہ ماڈل ٹائون کے شہداء کے لواحقین انصاف مانگ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن کے احتجاج و دھرنے سے جو لوگ خوفزدہ ہیں انہیں دیکھنا ہوگا کہ سانحہ ماڈل ٹائون کے شہداء کے لواحقین کو انصاف کون دے گا، پنجاب پولیس کو کون پوچھے گا۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج اور دھرنے جمہوریت کا حصہ ہیں، ان سے جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں۔

متعلقہ عنوان :