عوام نے جس جماعت کو مینڈیٹ دیا ہے اسے اپنی مدت پوری کرنے کا موقع ملنا چاہیے۔ غلام احمد بلور

بدھ 17 جنوری 2018 16:44

عوام نے جس جماعت کو مینڈیٹ دیا ہے اسے اپنی مدت پوری کرنے کا موقع ملنا ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما رکن قومی اسمبلی حاجی غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ احتجاج اور دھرنے سے ملک کے حالات خراب ہوئے تو اس کا فائدہ کسی کونہیں ہوگا، عام انتخابات وقت پر ہوں گے۔

(جاری ہے)

بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر احتجاج کی تحریک کامیاب ہوئی تو وزیراعظم کون بنے گا، ان میں سے موزوں شخصیت نظر نہیں آ رہی۔ انہوں نے کہاکہ ماضی میں عوام نے جس جماعت کو مینڈیٹ دیا ہے اسے اپنی مدت پوری کرنے کا موقع ملنا چاہیے، احتجاج ضرور کریں اس سے جمہوریت کو سبوتاژ نہ کریں۔