انتخابات آئین کے مطابق اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے،

احتجاج اور دھرنے سے حکومت پر کوئی اثر نہیں پڑتا، وفاقی وزیر برائے تجارت و ٹیکسٹائل محمد پرویز ملک کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

بدھ 17 جنوری 2018 16:44

انتخابات آئین کے مطابق اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2018ء) وفاقی وزیر برائے تجارت و ٹیکسٹائل محمد پرویز ملک نے کہا ہے کہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی اور عوام سے کئے گئے وعدے پورے کئے جا رہے ہیں، تخت لاہور جس کا ہے آئندہ بھی اسی کے نصیب میں ہوگا۔

(جاری ہے)

بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انتخابات آئین کے مطابق اپنے مقررہ وقت پر ہوںگے، اس حوالے سے اگر کوئی خلاء آتا ہے تواس سے ملک کو نقصان ہوگا۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی جبکہ عوام سے کئے گئے وعدے پورے کئے جا رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ تینوں اداکار ایک مقصد کے لئے اکٹھے ہوتے ہیں اور تینوں کا حشر ایک جیسا ہوگا، ان تینوں اداکاروں کو اس اقتدارکی خوشبو آ رہی ہے جو ان کے نصیب میں نہیں۔ پرویز ملک نے کہا کہ احتجاج اور دھرنے سے حکومت پر کوئی اثر نہیں پڑتا، مال روڈ بند کرکے عوام کو تکلیف دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :