صبیحہ نذیر کی قومی اسمبلی کے اجلاس میں قصور واقعہ کے تناظر میں نادرا کے ڈیٹا بیس میں ڈی این اے شناخت کے حوالے سے ڈیٹا کے اضافے کی تجویز

بدھ 17 جنوری 2018 16:41

صبیحہ نذیر کی قومی اسمبلی کے اجلاس میں قصور واقعہ کے تناظر میں نادرا ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2018ء) رکن قومی اسمبلی صبیحہ نذیر نے قصور واقعہ کے تناظر میں نادرا کے ڈیٹا بیس میں ڈی این اے شناخت کے حوالے سے ڈیٹا کے اضافے کی تجویز پیش کی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی میں صبیحہ نذیر نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ زینب کیس نے پورے ملک کو سوگوار کردیا ہے۔ پوری قوم کا سر شرم سے جھک گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے خصوصی توجہ دی ہے اور توقع ہے کہ ملزم جلد پکڑا جائے گا۔ انہوں نے نادرا کے ڈیٹا بیس میں ڈی این اے کی شناخت کے ڈیٹا میں اضافہ کی تجویز پیش کی۔