نواز شریف 27جنوری کو جڑانوالہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

بدھ 17 جنوری 2018 16:27

نواز شریف 27جنوری کو جڑانوالہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر وسابق وزیر اعظم میاں نواز شریف 27جنوری کو فیصل آباد کی سب سے بڑی تحصیل جڑانوالہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے ،جلسہ عام کی تیاریا ں شروع، آن لائن کے مطابق سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کو جڑانوالہ میں جلسہ عام سے خطاب کرنے کی دعوت وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری اور دیگر جڑانوالہ کے ممبران قومی وصوبائی اسمبلی اور مسلم لیگ ن کے عہدیداران نے دی ،جس سے میاں نوازشریف نے قبول کرلیا جلسہ سے مریم نواز بھی خطاب کریں گی،وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف آج بھی عوام کے وزیر اعظم ہیں وہ ہی ہمارے قائدہیں جڑانوالہ میں جلسہ 2018ء کے انتخابات کی تیاریوں کے سلسلہ میں عوامی رابط مہم ہے جڑانوالہ کی عوام میاں نوازشریف کا 27جنوری کو شاندار استقبال کریں گے اور انشاء اللہ الیکشن میں عوام ایک بارپھر میاں نواز شریف کے ووٹ ڈالیں گے اور پہلے زیادہ اکثریت لے کردکھائینگے اور جڑانوالہ کا جلسہ ایک کامیاب اور مثالی ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :