Live Updates

تحریک انصاف نے سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کیلئے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی

الیکشن کمیشن اور وفاق کو تارکین وطن کو ووٹ کا حق دینے کا حکم دیا جائے، در خواست گزار

بدھ 17 جنوری 2018 16:16

تحریک انصاف نے سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کیلئے سپریم کورٹ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2018ء) پاکستان تحریک انصاف نے سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کیلئے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو عمران خان، عارف علوی اور اظہر طارق کی جانب سے دائر کی گئی میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ انتخابی اصلاحات ایکٹ کے تحت تارکین وطن کی ووٹنگ کیلئے بندوبست نہیں کیا گیا، ایکٹ کے مطابق ضمنی انتخابات میں سمندر پار پاکستانیوں کی ووٹنگ کا تجربہ کرنا تھا، دو ضمنی انتخابات ہوئے لیکن الیکشن کمیشن نے تارکین وطن کی ووٹنگ کا بندوبست نہیں کیا، درخواست میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے واک آئوٹ پر انتخابی اصلاحات ایکٹ جلد بازی میں پاس کیا گیا، تحریک انصاف نے گیارہ اپریل کو ترامیم پیش کیں، قانون کے حتمی مسودے پر تحریک انصاف نے دستخط نہیں کیے، تحریک انصاف نے انتخابی اصلاحات ایکٹ کے حق میں ووٹ نہیں دیا تھا، درخواست میں کہا گیا ہے کہ آئین تمام پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیتا ہے، درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے اپنے فیصلے پر عمل کروائے اور الیکشن کمیشن اور وفاق کو تارکین وطن کو ووٹ کا حق دینے کا حکم دیا جائے، درخواست میں یہ بھی استدعا کی گئی ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں تارکین وطن کو ووٹ کا بنیادی حق فراہم کیا جائے، تحریک انصاف کے درخواست میں الیکشن کمیشن اور وفاق کو فریق بنایا گیا ہی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات