پنجاب پولیس میں جعلی ڈگریوں پر بھرتی ہونے والے اہلکاروں کی گرفتاری کا حکم

ٹرائل کورٹ کیس دوبارہ سن کر میرٹ پر فیصلہ کرے،سپریم کورٹ

بدھ 17 جنوری 2018 16:16

پنجاب پولیس میں جعلی ڈگریوں پر بھرتی ہونے والے اہلکاروں کی گرفتاری ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2018ء) سپریم کورٹ نے پنجاب پولیس میں جعلی ڈگریوں پر بھرتی ہونے والے اہلکاروں کی گرفتاری کا حکم دیدیا ، بدھ کو کیس کی سماعت جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی تین رکنی بنچ نے کی، دوران سماعت ایڈیشنل پراسیکوٹر پنجاب محمد جعفر نے عدالت کو بتایا کہنسات اہلکار جعلی ڈگریوں پر راولپنڈی پولیس میں بھرتی ہوئے،نجعلی ڈگریوں والے مزید اہلکاروں کے مقدمات بھی عدالتوں میں ہیں، محمد جعفر نے بتایا کہنٹرائل کورٹ نے ملزمان کو محکمانہ کارروائی ہونے پر بری کیا، ہائی کورٹ نے بھی محکمانہ کارروائی کو کافی قرار دیا، ایڈیشنل پراسیکیوٹر پنجاب کے مطابقنمحکمانہ کارروائی فوجداری کے برابر نہیں ہو سکتی، قانون کے مطابق دونوں کارروائیاں ایک ساتھ ہو سکتی ہیں، سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ ٹرائل کورٹ کیس دوبارہ سن کر میرٹ پر فیصلہ کرے،نعدالت نے مقدمے میں نامزد ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم بھی دیا ہے اورنضمانت پر موجود ملزمان کو مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی ہے، پنجاب حکومت نے ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کی تھی،نجعلی ڈگری والوں میں محمد ایوب، جہانگیر اختر، ارشد محمود، ماجد علی ، محمد دلپذیر ، بنیاد حسین اور غالب حسین شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :