اپوزیشن کا کامیاب احتجاج حکومت کی رخصتی کا اعلان ہے ،مہرین انور راجہ

بدھ 17 جنوری 2018 16:16

اپوزیشن کا کامیاب احتجاج حکومت کی رخصتی کا اعلان ہے ،مہرین انور راجہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2018ء) سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا کامیاب احتجاج حکومت کی رخصتی کا اعلان ہے ،اپوزیشن کے احتجاج میں پیپلزپارٹی نے اہم کردارا دا کیا ہے ، آصف علی زرداری کا اہل لاہور نے پرتپاک خیر مقدم کیا ہے، اہل لاہور جانتے ہیں کہ آصف علی زرداری بے نظیر بھٹو کے مشن کو آگے لے کر چل رہے ہیں ، ان کی سیاسی بصیر ت سے تمام جماعتیں فائد ہ اٹھا رہی ہیں، ایک بیان میںانہوں نے کہاکہ حکومت اپوزیشن کے احتجاج پر تنقید کررہی ہے ، احتجاج تو اپوزیشن کا حق ہے ، حکومت کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے تما م بڑی اپوزیشن جماعتیں احتجاج ،کررہی ہیں ، انہوں نے کہاکہ احتجاج کا مقصد عوام سے کی جانے والی ناانصافی ختم کرانا ہے اور عوام کو ان کے حقوق دلانا ہے ،عوام کو مشکلات سے نجات دلانے کے لئے ہر سطح پر آواز اٹھائیں گے اور ان کو تمام حقوق دلائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :