متحدہ اپوزیشن کے احتجاجی جلسے سے قبل سفید کپڑوں میں ملبوس مسلح سکیورٹی گارڈ سٹیج تک پہنچ گیا

بدھ 17 جنوری 2018 16:13

متحدہ اپوزیشن کے احتجاجی جلسے سے قبل سفید کپڑوں میں ملبوس مسلح سکیورٹی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2018ء) سانحہ ماڈل ٹائون اور سانحہ قصور کے خلاف فیصل چوک مال روڈ پر ہونیوالے متحدہ اپوزیشن کے احتجاجی جلسے سے قبل سفید کپڑوں میں ملبوس مسلح سکیورٹی گارڈ سٹیج تک پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

جسے بعد ازاں پولیس حکام نے پنڈال سے باہر نکالا۔ پولیس حکام کے مطابق یہ بات طے ہے کہ کوئی مسلح پولیس اہلکار یا نجی گارڈ پنڈال میں داخل نہیں ہو گا جبکہ دوسری طرف جلسے کے شرکاء نے سکیورٹی انتظامات پر سوالیہ نشان لگاتے ہوئے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ پولیس کی سخت چیکنگ کے باوجود مسلح گارڈ سٹیج تک کیسے پہنچا۔

متعلقہ عنوان :