برہنہ عورت کو فلمانے پر دبئی کے رہائشی کو جیل کی سزا

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 17 جنوری 2018 15:52

برہنہ عورت کو فلمانے پر دبئی کے رہائشی کو جیل کی سزا
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ اخبار 17 جنوری 2018) مقامی ذرائع کے مطابق دبئی کے ایک رہائشی کو ملازمین کی رہائش گاہ کے باتھ روم میں نہاتی ہوئی برہنہ عورت کو فلمانے پر تین ماہ جیل کی سزا سنا دی گئی ۔ پولیس نے عدالت کو بتایا کہ عورت باتھ روم میں نہا رہی تھی جب 21 سالہ آفس اسسٹنٹ نے اسکو باتھ کے روشن دار سے فلمایا۔ آفس اسٹنٹ کا تعلق بھارت سے ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی نے عدالت میں پہلی پیشی پر اپنے اوپر لگنے والے الزامات کی تردید کر دی تھی لیکن پولیس نے تحقیقات کرکے پتہ لگایا کہ خاتون نے بھارتی پر اسکی عزت اور ذاتیات میں دخل دینے کا جو الزام لگایا ہے وہ بےجا نہیں ہے ۔

جس پر عدالت نے الزامات ثابت ہونے پر بھارتی کو تین ماہ جیل کی سزا سنا دی۔ جیل کی سزا پوری ہونے کو ملک بدر کرنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :