Live Updates

عوام کو عمران خان اور نواز شریف کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے،بلاول بھٹو

زینب جیسےواقعات دیکھ کردل خون کےآنسو روتا ہے،مانتا ہوں بچوں سےزیادتی کےواقعات صرف پنجاب تک محدود نہیں،آصف زرداری خیبرپختونخوا کےعمران خان کوسیاست سکھا دیںگے،چیئرمین پیپلزپارٹی کا بدین میں عوامی جلسے سےخطاب

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 17 جنوری 2018 15:49

عوام کو عمران خان اور نواز شریف کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے،بلاول ..
بدین(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 جنوری 2018ء) :پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عوام کو عمران خان اور نواز شریف کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے،ملک میں ہونے والے واقعات دیکھتا ہوں تو دل خون کے آنسو روتا ہے،زینب کا واقعہ پہلا واقعہ نہیں ایسے واقعات کا تسلسل ہے، مانتا ہوں کہ بچوں سے زیادتی کے واقعات صرف پنجاب تک محدود نہیں، ملتان کے پیر کو سندھ میں مرید بھی ووٹ نہیں دیتے،زرداری صاحب خیبرپختونخوا کے لوگوں کو سیاست سکھا دیں گے۔

بدھ کو بلاول بھٹو زرداری نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج شہید فاضل راہو کی برسی ہے، فاضل راہو پر آج بھی سندھ فخر کرتا ہے، فاضل راہو نے ون یونٹ ،ایم آر ڈی تحریک میں ہمیشہ قائدانہ کردار ادا کیا، فاضل راہو ساری زندگی آمریت کے خلاف لڑتے رہے، فاضل راہو کو 1987میں جنرل ضیاء کے دور میں سازش کے تحت شہید کیا گیا،قصور میں بچوں اور بچیوں کے ساتھ کیا ظلم ہو رہا ہے، ملک میں ہونے والے واقعات دیکھتا ہوں تو دل خون کے آنسو روتا ہے، سیاستدانوں کے رویے کو دیکھتا ہوں تو بہت افسوس ہوتا ہے، آج پاکستان کی سیاست سے متعلق سوچتا ہوں تو بہت دکھ ہوتا ہے، زینب کا واقعہ پہلا واقعہ نہیں،ایسے واقعات کا تسلسل ہے، درندوں نے معصوم زینب پر ظلم ڈھادیا، قصور میں درندوں کی سرپرستی کون کر رہا ہی دیکھنا ہو گا کہ قصور میں بچے اتنے کیوں غیر محفوظ ہیں مانتا ہوں کہ بچوں سے زیادتی کے واقعات صرف پنجاب تک محدود نہیں، پنجاب پولیس نے نہتے شہریوں پر کیوں بندوقیں تان لی ہیں شریف پنجاب کے عوام سے کس چیز کا بدلہ لے رہے ہیں ہمیں خاموشی توڑنی پڑے گی، ملتان کے پیر کو سندھ میں مرید بھی ووٹ نہیں دیتے، ایک لاڈلا سندھی عوام کے کندھوں پر سوارہو کر آگے آنا چاہتا ہے، خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ پر کرپشن کے سنگین الزامات ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خان صاحب، کے پی میں آپ کا احتساب کمیشن کہاں ہے، تبدیلی کا نعرہ لگاتے لگاتے پی ٹی آئی خود تبدیل ہو گئی، کرپشن پر عمران خان کے قریب ترین کو نااہل قرار دیا گیا، خیبرپختونخوا میں ایک یونیورسٹی بھی نہیں بنائی گئی، پی ٹی آئی والو! دماغ پر زیادہ زور نہ ڈالو ہم سیاست سکھا دیں گے، زرداری صاحب خیبرپختونخواکے لوگوں کو سیاست سکھا دیں گے، میاں صاحب آپ نے تھر کیلئے 2ارب روپے دینے کا وعدہ کیا تھا اور کچھ نہیں دیا، یہ قوم آپ کے دھوکے میں نہیں آئے گی۔

بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آپ سے نہ تو وفاق سنبھالا گیا ہے اور نہ ہی کوئی صوبہ سنبھالا گیا ہے۔میاں صاحب آپ اپنی سیاسی عمر پوری کر چکے ہیں۔پنجاب کے شریف شہزادے عوام سے کس بات کا بدلہ لے رہے ہیں،بڑے میاں کہتے ہیں انصاف نہیں ملا جب کہ آپ کا چھوٹا بھائی کہتا ہے کہ انصاف کا بول بالا ہوا ہے۔بلاول بھٹو نے پی ٹی آئی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ تبدیلی کانعرہ لگاتے لگاتے پی ٹی آئی خود تبدیل ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں دماغ پر زیادہ زور نہ دو ہم تمھیں سیاست سکھا دیں گے۔ بلاول بھٹو کو کہنا ہے کہ ہم عوام کو عمران خان اور نواز شریف کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔ قصور واقعے سے متعلق بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ قصور ملزمان کی سرپرستی آخر کون کر رہا ہے؟قصور میں بچوں اور بچیوں کے ساتھ بہت زیادتی ہو رہی ہے۔بچوں کو اس متعلق آگاہی فراہم کرنا بہت ضروری ہے۔سندھ میں بچوں کی آگاہی کے لیے نصاب بنایا گیا ہے۔صوبائی حکومت سے اپیل ہے کہ نصاب میں ہماری طرح ترمیم کریں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات