Live Updates

پنجاب میں رول آف لاء نہیں ،

جب حکومتیں انصاف نہیں کرتیں تو عوام باہر نکل آتے ہیں‘ رحمن ملک پی ٹی آئی میں زیادہ تر تعداد پیپلز پارٹی والوں کی ،عمران خان اگر شاہ محمود قریشی ، فردوس عاشق کیساتھ بیٹھ سکتے ہیں تو زرداری کیساتھ کیوں نہیں

بدھ 17 جنوری 2018 16:07

پنجاب میں رول آف لاء نہیں ،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2018ء) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ زیادہ تر سیاستدان پیپلز پارٹی کے ہی تیار شدہ ہیں، عمران خان اگر شاہ محمود قریشی ، فردوس عاشق کیساتھ بیٹھ سکتے ہیں تو زرداری کیساتھ کیوں نہیں،پنجاب میں رول آف لاء نہیں ،جب حکومتیں انصاف نہیں کرتیں تو عوام باہر نکل آتے ہیں۔

بلاول ہائوس لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری کوئی انا نہیں ، ہماری انا عوام ہیںپیپلز پارٹی ہمیشہ عوام کے فائدے کیلئے آگے بڑھتی ہے ۔زیادہ تر سیاستدان پیپلز پارٹی کے ہی تیار شدہ ہیں اور تحریک انصاف میں زیادہ تر تعداد پیپلز پارٹی والوں کی ہے ، عمران خان اگر شاہ محمود قریشی ، فردوس عاشق اعوان کے ساتھ بیٹھ سکتے ہیں تو زرداری کیساتھ کیوں نہیں۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی بھرپور انداز میں احتجاج میں شرکت کررہی ہے اور آج کے دورے کے بڑے سیاسی گرو آصف علی زرداری ہیں۔اگر کسی کو ہمارے جانے سے مسئلہ ہے تو انہیں ہے ہمیں نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں رول آف لاء نہیں ہے، جب حکومتیں انصاف نہیں کرتیں تو عوام باہر نکل آتے ہیں،جو زینب کے ساتھ ہوا وہ پوری قوم کیساتھ ہوا ہے، ایسے مجرم کو سرعام پھانسی دینے چاہیے ۔ انصاف نہیں دیا جاتا تو پھر دوسرے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات