انتظار قتل کیس ،مدیحہ کیانی کی جانب سے اہم انکشافات کر دیئے گئے

بدھ 17 جنوری 2018 15:35

انتظار قتل کیس ،مدیحہ کیانی کی جانب سے اہم انکشافات کر دیئے گئے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔17جنوری2018ء) :مدیحہ کیانی نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتظار میرے بھائی جیسا تھا اور مجھے اپنے چھوٹے بھائیوں کی طرح عزیز تھا اور میری ان سے ایک ہفتہ قبل ہی ملاقات ہوئی تھی ۔ تفصیلات کے مطابق مدیحہ کیانی نے کہا ہم نے برگر لیااس دوران انتظار نے فون پر بات کی اور گاڑی میں بیٹھے بیٹھے ہی دوست سے ہاتھ بھی ملایا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ کالی گاڑی نے آگے سےراستہ بلاک کیا۔اس دوران ایک گاڑی اوربائیک بھی آئی اورپھرفائرنگ شروع ہوگئ مدیحہ نے بتایاکہ انھوں نےانتظار سے کہا کہ یہ کیا ہورہا ہے مدیحہ نے کہا  وہ نہیں جانتی تھی کہ فائرنگ کون کررہاتھا۔ سامنے سڑک بلاک تھی اور وہ رکشے میں بیٹھ گئیں ان کی آنکھ پر بھی چوٹ آئی ہے اور وہ گھر آکر بےہوش ہوگئی تھی۔انھوں نے کہاکہ سیکورٹی خدشات لاحق ہیں اور ٹی وی پر آکر انٹرویو نہیں دے سکتی

متعلقہ عنوان :